شہدادپور(نمائندہ جسارت ) فاریسٹ افسر ضلع سانگھڑ عمران بھٹو کی جانب سے شہدادپور کے گائوں خادم حسین زرداری میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ہرسال مون سون کے سیزن میں دولاکھ مختلف پودے اور بہار کے سیزن میں ڈیڑھ لاکھ پودے تقسیم کرتے اور لگواتے ہیں۔ فارسٹ آفیسر عمران بھٹو نے کہا کہ اگر عوام کوماحولیاتی آلودگی گرمی کی شدت اور ہیٹ اسٹروک سے بچنا ہے تو اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوںگے۔ علاقے کے زمیندار ذوالفقار زرداری نے کہا کہ میں نے پچھلے سال ایک لاکھ مختلف پودے لگائے اور اس سال بھی دس ہزار پودے لگانے سے آغاز کررہا ہوں۔