سکھر، پولیس کارروائیوں میں مفرور و اشتہاری سمیت متعدد ملزمان گرفتار

340

سکھر (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائیاں، مفرور و اشتہاری سمیت ملزمان گرفتار، تھانہ روہڑی پولیس کی کارروائی، پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار، پولیس ترجمان کے مطابق روہڑی پولیس نے بیڑی چوک کے قریب دوران ناکہ بندی تھانہ جھانگڑو میں پولیس مقابلوں سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم بلاول جاگیرانی کو بیڑی چوک کے قریب سے گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں تھانہ روہڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب ایک اور مفرور ملزم گرفتار کرلیا۔ روہڑی پولیس نے ٹول پلازہ سکھر کے قریب دوران ناکہ بندی کارروائی کرتے ہوئے، روہڑی پولیس کو چوری سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم محمد اسلم کو ٹول پلازہ کے قریب سے گرفتار کرلیا۔ تھانہ رضا گوٹھ پولیس کی کارروائی میں چوری، پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رضا گوٹھ پولیس نے دوران گشت اطلاع پر کچے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے، چوری، پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان جمال الدین اور وہاب مہر کو کچے کے قریب سے گرفتار کیا۔ آباد پولیس کی کارروائی، واردات کے ارادے سے کھڑے ملزم کو دوران گشت گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق آباد پولیس نے 100 فٹ روڈ پر دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے واردات کے ارادے سے کھڑے ملزم کامران علی بھٹو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے ٹی ٹی پستول، میگزین اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔