مراد علی شاہ کا لاڑکانہ میں 5 افرا دکے قتل کا نوٹس، رپورٹ طلب

142

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی لاڑکانہ رینج سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعے کی وجوہات اور اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔