اینڈی مرے کو اپنے بھائی جمی مرے کے ہاتھوںشکست

257

واشنگٹن (جسارت نیوز) برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپنے بڑے بھائی جمی مرے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ روز امریکا میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جمی مرے اور نیل سکپ سکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برطانیہ کے اینڈی مرے اور ان کے اسپینش جوڑی دار فلورین لوپز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-7، 7-5 اور 10-4 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔