کوئٹہ، کچلاک میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

165

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کچلاک میں نامعلوم افراد نے دکان پر فائرنگ کی، جس سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ لاش سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں شناخت مولوی محمد اعظم کے نام سے ہوئی، جو جامعہ مسجد عثمان کے خطیب تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کردی۔