اسلام آباد( آن لائن) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں437 غیر قانونی بھرتیوں کیس کی سماعت 30اگست تک ملتوی کر دی۔ احتساب
عدالت کے جج نعیم ارشد نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے وکلا کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ان کے موکل کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لیے حاضری استثناکی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت30اگست تک ملتوی کر دی۔
غیر قانونی بھرتی کیس