پشاور (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے پشاورمیںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 25 اگست کو پشاور میں عظیم الشان کشمیر عوامی مارچ منعقد کرے گی جس کی قیادت کشمیری لیڈرشپ اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے ۔ سینٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے شملہ معاہدے کو ختم کردیا ہے ۔عید کے دنوں میںکرفیولگایا گیا جس کی وجہ سے غذائی قلت اور ادویات کی کمی پید ا
ہوگئی ہے اور یہ بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہیکشمیر پر پاک بھارت جنگ پوری دنیا کے لیے خطرناک اور اس کی تپش پوری دنیا میں محسوس ہوگی ۔ کشمیر یوں نے اپنی جدوجہد کا حق ادا کردیا ہے اب پاکستان کی باری ہے ۔حکومت پاکستان کشمیر کے آزادی کا روڈ میپ دیں اور عملی اقدامات اٹھائیں کشمیر ہماری لیے زندگی و مو ت کو مسئلہ ہے ۔ پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے عالمی سطح پر کشمیر کے لیے بھرپور مذمتی آواز نہیں اٹھی ۔ قومی قیادت کشمیرپالیسی پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرے اور سفارتی محاذ پر مؤثر ، زور دار اور برق رفتار سفارتکاری کی جائے ۔کشمیر سے متعلق خارجہ پالیسیوں کو ازسر نو ترتیب دیں ۔