سکھر پولیس کے 44 اہلکاروں کی ہیڈ کانسٹیبل رینک میں ترقیاں

178

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کے کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کی رینک پر ترقیاں دے دی گئیں، پولیس ترجما ن کے مطابق سکھر پولیس کے 44 کانسٹیبلوں و اہلکاروں کو سینارٹی اور لوور کوالیفائیڈ کورس کی بنیاد پر ہیڈ کانسٹیبل رینک میں ترقیاں دے دی گئیں۔ ترقی پانے والوں میں 4 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی سکھر کی سربراہی میں قائم تین رکنی کمیٹی نے ڈی پی سی میں ان ترقیوں کی باقاعدہ منظوری دی۔ اگلے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ممتاز چنا، آصف احمد، سکندر علی، ارشاد قاضی، اسلم کورائی، لیڈی کانسٹیبل عابدہ، لیڈی کانسٹیبل نسیم ملاح، غوث بخش، واحد بخش، بشیر کورائی و دیگر شامل ہیں۔ ترقی پانے والے اہلکاروں سے خطاب کے دوران ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا کہ پروموشن کے بعد آپ پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ امید ہے کہ آپ احسن طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور سروس کے دوران فرض شناسی کا مظاہرہ کریں گے اور اپنی صلاحیتوں سے اپنا اور اپنے افسران سمیت ڈیپارٹمنٹ کا نام روشن کریں گے۔