کوئٹہ ، کانگو وائرس سے خاتون مریضہ انتقال کر گئیں

164

کوئٹہ(آئی این پی)کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر خاتون مریضہ انتقال کر گئیں۔رواں سال کانگو وائرس سے ہلاکت کا دوسرا کیس فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں پیش آیا جہاں دو روز قبل خاتون کو سریاب سے کانگو وائرس کے شبہ میں لایا گیا تھا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کی طبیعت سنبھل نہیں پائی اور وہ لقمہ اجل بن گئیں۔اس سے قبل رواں برس کا پہلا کیس کراچی کے علاقے اورنگی ٹان سے سامنے آیا تھا جہاں 35 سالہ خاتون تعظیم فیضان کانگو وائرس سے متاثر ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔