لاڑکانہ، عید کے دوسرے روز لاپتا ہونے والا لڑکا اپنے گھر پہنچ گیا

137

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) گلشن مدینہ کالونی کے علاقے سے عید کے دوسرے روز لاپتا ہونے والے یونین کمیٹی 20 کے وائس چیئرمین حسین بخش سولنگی کے ذہنی معذور نوجوان بیٹے کو کندھ کوٹ سے تلاش کرنے کے بعد نوجوان اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔ اس حوالے سے حسین بخش سولنگی کا کہنا ہے کہ میں لاڑکانہ پریس کلب کے تمام صحافی حضرات کا شکر گذار ہوں جنہوں نے میڈیا کے ذریعے میرے بیٹے کے گمشدگی کی خبر شایع کی جس کے بعد اسے کندھ کوٹ سے تلاش کرنے کے بعد لاڑکانہ پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے دوسرے روز ذہنی معذور بیٹا امتیاز علی سولنگی گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا جو اب ہمارے ساتھ موجود ہے۔