مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال، سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

449

مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  نے اجلاس کل بروز جمعہ صبح 10 بجے طلب کرلیا ہےجس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تحریری خط کے بعد بلایا گیا ہے۔

سفارتی سطح پر اس پیش رفت کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ گزشتہ 50 سالوں کے دوران یہ پہلا موقع ہوگا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔