چارسدہ (آئی این پی) نشے کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کرکے بیوی اور دو بیٹوں کو گولی مار دی۔ بیوی اور ایک بیٹا موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ تھانہ عمر زئی کے حدود ترنگزئی اوڈیگرام کے رہائشی شاہد احمد عرف شاہی ولد عبدالرحیم نے اپنی بیوی 50 سالہ مسماۃ (ز) 25 اور 16سالہ بیٹوں امتیازاور فواد اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کی بیوی مسماۃ (ز) اور بیٹا امتیاز موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بیٹا فواد شدید زخمی ہوگیا۔ عمرزئی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد احمد عرف شاہی کو تین گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔