محکمہ موسمیات کی ایک بار پھر کراچی میں بارش کی پیش گوئی

653

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ایک بار پھر ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ٹھٹھہ اور بدین کے جنوبی علاقوں میں 15 اور 16 اگست کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ تھر، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور کہیں معتدل بارش  کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا دباؤ مشرقی اور اس سے متصل وسطی بھارت کے قریب موجود ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سسٹم کے زیراثر 15 اور 16 اگست کے درمیان بارش کا امکان ہے۔