اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
یہ ہیں وہ (رحمن کے بندے) جو اپنے صبر کا پھل منزل بلند کی شکل میں پائیں گے۔ آداب و تسلیمات سے ان کا استقبال ہو گا۔ وہ ہمیشہ ہمیشہ وہاں رہیں گے۔ کیا ہی اچھا ہے وہ مستقر اور وہ مقام۔ اے نبیؐ، لوگوں سے کہو ’’میرے رب کو تمہاری کیا حاجت پڑی ہے اگر تم اس کو نہ پکارو۔ اب کہ تم نے جھٹلا دیا ہے، عن قریب وہ سزا پاؤ گے کہ جان چھڑانی محال ہو گی‘‘۔
(الفرقان: 75-77)