پی ایچ ایف کا حیدر حسین کی خدمات پر خراج تحسین

578

کراچی ( سید وزیر علی قادری) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل محمد آصف باجوہ نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کی 65ویں ایئرمارشل نور خان نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے لئے کئی خدمات کا بھرپور انداز میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح حیدر حسین نے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں دن رات ایک کرکے اس چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد میں اپنا کردار ادا کیا، وہ قابل تعریف ہیں، بر یگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھرنے حیدر حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 50ہزار کا کیش ایوارڈ بھی پیش کیا، انہوں نے کہا کہ حیدر حسین نے 65ویں ایئرمارشل نور خان نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے ڈاک آئوٹ ( کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی جگہ) ، فیلڈ جیوری ، سمیت اسٹیڈیم میں دیگر کاموں کو مکمل کراکے چیمپئن شپ کوبہتر بنانے میں جو کردار ادا کیا، اس کے ساتھ ریڈفلور اینٹ ،پی ایچ ایف کا لوگو ، اسٹیڈیم کے اندر اور باہر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال، لیاقت علی خان، موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر بین الصوبائی رابطہ برائے کھیل ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) سید عارف حسن، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلی اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ، کمشنر کراچی، میئر کراچی اور سمیت دیگر شخصیات اور ہاکی کے عظیم ہیروز کی تصاویر کے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے، آصف باجوہ نے حیدر حسین کے متعلق کہا کہ مجھے حیدر حسین جیسے تین ،چار لوگ مل جائیں تو ہاکی کو آگے بڑھانے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔فائنل کی تقریب تقسیم انعامات میں وزیرا علی سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدر حسین کو چیمپئن شپ میں بہترین خدمات پر یادگاری شیلڈ کا تحفہ پیش کیا، اس موقع پر چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپئن منظور جونیئر،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپئن حنیف خان، کے ایچ اے کے سرپرست اعلی وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی، کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی، ڈپٹی کمشنر سا?تھ صلاح الدین، چیئرمین گلفراز احمد خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔