اسلام آباد (صباح نیوز)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تو نہیں سوچتے، ان کو نہ اپنی بیوی کی پروا ہے، نہ بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔آصف علی زرداری پارلیمنٹ ہائوس پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے کہ بلاول کو بھی گرفتار کیا جائے گا؟۔آصف زرداری نے انہیں جواب دیا کہ خیر ہے، وہ(بلاول زرداری) مرد ہے، کل بھی کہا تھا کہ مریم نواز کی گرفتاری زیادتی ہے، ان کو سوچنا چاہیے، ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان تو نہیں سوچتے، ان کو نہ اپنی بیوی کی پروا ہے، نہ بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔