حکومت کا کشمیر کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کرنیکا فیصلہ

165

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی تشویش ناک صورتحال پر قائم جائزہ کمیٹی میں توسیع کرکے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی پر پاکستان کی جانب سے مجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی اور قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، اب حکومت نے اس کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی۔