باربورہ کریجسیکووا اور کترینا سینیاکووا راجرز کپ ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں

247

ٹورنٹو (جسارت نیوز) باربورہ کریجسیکووا اور کترینا سینیاکووا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی جوڑی راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں یوکرائن کی نیڈیا اور انکی امریکی جوڑی دار ابیگیل سپیئرز کو شکست دیکر ٹاپ 4 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کینیڈا میں ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں باربورہ کریجسیکووا اور کترینا سینیاکووا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی جوڑی کا مقابلہ یوکرائن کی نیڈیا اور انکی امریکی جوڑی دار ابیگیل سے تھا جس میں ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے حریف جوڑی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ا سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔