رافیل نڈال، فابیو فوگنینی، گیل مونفلس اور روبرٹو باٹیسٹا راجرز کپ ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

179

ٹورنٹو (جسارت نیوز) ا سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس ا سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال، اٹلی کے فابیو فوگنینی، فرانس کے گیل مونفلس اور سپین کے روبرٹو باٹیسٹا آگٹ اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ رچرڈ گیسکٹ، گڈو پیلا اور ایڈرین مانارینو پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ کینیڈا میں ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں ہسپانوی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی گڈو پیلا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ اٹلی کے فابیو فوگنینی فرانسیسی کھلاڑی ایڈرین مانارینو کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-5 سے مات دیکر ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔