اسلام آباد (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات کی صبح 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش میں سطح زمین سے 226 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔خیبرپختونخوا میں لکی مروت، بنوں، مردان اور ہنگو، ملاکنڈ، کوہاٹ، شمالی وزیرستان اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔