چترال میں پل ٹوٹنے سے 2 مزدور جاں بحق، 6 زخمی

230

چترال (صباح نیوز) چترال کے علاقے گولین موری پائین میں واٹر سپلائی پائپ لائن کی مر مت کرتے ہوئے 8 مزدور دریا میں جاگرے، 2 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی۔ لاشوں اور زخمیوں کو دریا سے نکال لیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گولن گول کے علاقے میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں علاقے میں انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا تھا اور مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ واٹر سپلائی لائن کی مرمت کر رہے تھے کہ دریا کا پل ٹوٹنے کے نتیجے میں 8 افراد دریا میں جاگرے۔ واقعہ کے بعد مقامی افراد نے لاشیں سڑک پر رکھ کر اتجاج کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ انہوں نے کافی دفعہ منتخب نمائندوں کی توجہ اس جانب دلوائی کہ متاثرہ انفرا اسٹرکچر اور پائپ لائن کی مرمت کی جائے لیکن اس پر توجہ نہیں دی گئی جس وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔