اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان نے ایشین انڈر23والی بال چیمپئن شپ میں اپنا دوسرا میچ بحرین کے خلاف 3-0سے جیت لیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں قطر کو 3-0سے شکست دی۔ پاکستان اپنے گروپ کا تیسرا اور آخری میچ تائیوان کے خلاف آج کھیلے گا۔میانمر میں جاری ایشین انڈر23والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلے سیٹ میں بحرین کے خلاف25-21سے فتح حاصل کی اور اسی طرح دوسرے سیٹ میں بھی بحرین کے خلاف 25-21 سے شکست دی جبکہ تیسرے سیٹ میں 25-15سے ہرا کر میچ 3-0سے جیت لیا، چیمپئن شپ میں 16سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں میزبان میانمر، سری لنکا، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ،گروپ بی میں جاپان، قازقستان، سعودی عرب اور ویت نام، گروپ سی میں تائیوان، پاکستان ، قطر اور بحرین جبکہ گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، چین، بھارت اور نیوزی لینڈ شامل ہیں،آج سری لنکا کا مقابلہ ہانگ کانگ، چین کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے، میانمر کا مقابلہ آسٹریلیا سے، پاکستان کا تائیوان، تھائی لینڈ کا مقابلہ بھارت سے، جاپان کا ویت نام سے، قطر کا مقابلہ بحرین اور قازقستان کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوگا۔