سکھر، پولیس اور دیگر افسران کے زیر استعمال  50 سے زائد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

173

سکھر (نمائندہ جسارت) ایف بی آر کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی، گزشتہ دو دنوں کے دوران پولیس اور دیگر سرکاری افسران کے زیر استعمال 50 سے زیادہ پرتعیش نان کسٹم ادائیگی شدہ گاڑیاں تحویل میں لے لیں، ایف بی آر سکھر کے مطابق مبینہ طور پر ایس ایچ او مارکیٹ تھانہ لاڑکانہ خادم حسین مگسی کے استعمال میں غیر کسٹم پیڈ پریمیو کار کو تحویل میںلیا گیا، جس پر ایس ایچ او نے مزاحمت کی اور ایف بی آر حکام کے ساتھ بدتمیزی کی۔ آخر پولیس حکام کی مداخلت پر یہ مسئلہ حل ہوگیا۔ ایف بی آر نے سیپکو انجینئر نذیر احمد سومرو کے زیر استعمال ایک گاڑی کو بھی ضبط کرلیا۔