کوئٹہ، اسپتال میں کانگو کے شبے میں لایا گیا مریض دم توڑ گیا

164

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو کے شبے میں لایا گیا مریض دم توڑ گیا، مزید ایک اور مریض میں بھی کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں لورالائی کا مریض کانگو وائرس کے شبے میں داخل کیا گیا جس کے خون کے نمونے کراچی بجھوائے گئے تاہم نتائج موصول ہونے سے قبل ہی مریض دم توڑ گیا، اسپتال کے کانگو وارڈ کے انچارج ڈاکٹر صادق کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال لائے گئے ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کا علاج جاری ہے، پشین کے نوجوان کو ناک اور منہ سے خون آنے اور تیز بخار کے بعد فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹر صادق کے مطابق رواں سال 25 میں سے 12 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی، کانگو وائرس سے متاثرہ 12 میں سے 6 کا تعلق افغانستان، 3 کا پشین، جبکہ باقی کا کوئٹہ لورالائی اور چمن سے ہے۔