زرداری نہیں راولپنڈی کی سیاست سب پر بھاری ہے، شیخ رشید

210

کراچی (آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ آصف زرداری سب پہ بھاری ہے، میں کہوں گا کہ راولپنڈی کی ایک سیٹ سب پہ
بھاری ہے۔سینیٹر حاصل بزنجو کے حساس ادارے کے سربراہ کے بارے میں دیے گئے ریمارکس پر شیخ رشید نے کہا کہ ’کہاں حاصل بزنجو کہاں جنرل فیض، میں آصف غفور کو کہوں گا کہ آئی ایس پی آر کو جواب دینے کی ضرورت ہی نہیں تھی، جانے دیں ان کی اوقات ہی کیا ہے ،سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپنا بچہ قرار دیا جسے انہوں نے خود بنایا تھا، اب بچہ بچ گیا ہے تو وہ رو کیوں رہے ہیں۔مریم نواز آنکھ دکھا کر باپ کو، شہباز شریف جی حضوری کر کے اپنے بیٹے حمزہ کو بچانا چاہتے ہیںمریم نواز اور بلاول کی حکومت مخالف تحریک کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’بلاول مجھ سے استعفامانگے تو دے دوں گا، لیکن مولانا فضل الرحمٰن کے ہاتھ میں استعفا نہیں دوں گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید نے کہا کہ بارشوں کے باعث ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے 90 روز کے اندر کراچی میں 5 لاہور میں 2 نئی واشنگ لائز بنائی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ 138 ٹرینیں اور50 مال گاڑیاں چل رہی ہیں ایم ایل 1 کے تحت ہی نئے سگنلز اور نئے ٹریک بنائے جائیں گے اور یہاں سے ٹریک اکھاڑ کر برانچ لائنز میں لے جائی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے گرد و نواح میں سیکڑوں افراد ٹریک پر بیٹھے رہتے ہیں جبکہ سکھر میں ٹریک کے ساتھ قبریں تعمیر کرلی گئی ہیں جو افسوسناک پہلو ہے اس پر قوم کو توجہ دینی ہے اس طرح ٹرین نہیں چل سکتی کیوں کہ70 فیصد آبادی کے درمیان سے ٹریک گزرتا ہے اور مسافروں کی تعداد 70 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ تک جاپہنچی ہے۔
شیخ رشید