پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ‘ سراج الحق

185

لاہور( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت تیل ادھار لے کر کئی گنا قیمت پر بیچ رہی ہے ۔تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک اورسیلاب آئے گا۔سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے ۔