اسلام آباد(جسار ت نیوز) ایشین انڈر۔23 والی بال چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی۔ قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر نعیم ظفر شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان میانمر، سری لنکا، آسٹریلیا اور ہانگ کانگ۔ گروپ بی میں جاپان، قزاخستان، سعودی عرب اور ویت نام، گروپ سی میں تائیوان، پاکستان ، قطر اور بحرین جبکہ گروپ ڈی میں تھائی لینڈ، چین، بھارت اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 3 سے 11 اگست تک میانمر میں کھیلی جائے گی۔ 3 اگست کو میانمر کا مقابلہ ہانگ کانگ سے، قزاخستان کا ویت نام، نیوزی لینڈ کا تھائی لینڈ، بحرین کا تائیوان، پاکستان کا قطر، سعودی عرب کا جاپان سے، آسٹریلیا کا مقابلہ سری لنکا سے اور چین کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ 4 اگست کو پاکستان کا مقابلہ بحرین سے، ویت نام کا سعودی عرب سے، سری لنکا کا میانمر سے، بھارت کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔