کراچی( سید وزیر علی قادری) پی ایچ ایف کا قومی کھیل کی ترویج کے لئے احسن عملی اقدام، 65ویں ائر مارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ کا فائنل میچ لائیو دکھایا جائے گا، فائنل 4 کی بجائے 5اگست کو کھیلا جائیگا، میچ مقامی اسپورٹس چینل پرلائیو ٹیلی کاسٹ ہوگا، اس بناء پر فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی، پی ایچ ایف پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والی 65ویں ایئر مارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ کا فائنل میچ لائیو دکھایا جائے گا، فائنل 4 کی بجائے 5اگست کو کھیلا جائیگا، جبکہ سیمی فائنل 3 کی بجائے 4 اگست کو کھیلے جائینگے. پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق میچ کی تاریخ جیو سپر کی جانب سے فائنل کو لائیو دکھانے کی بناء پر تبدیل کی گئی۔شائقین ہاکی میں میڈیا چینل کی جانب سے قومی ہاکی چیمپین شپ کا فائنل لائیو دکھانے کی خبر پر خوشی کی لہر دوڑ گئی، قومی کھیل کے شائقین نے صدر ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر اورسیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کی جانب سے قومی کھیل کی ترقی اور ترویج کے سلسلہ میں عملی اقدام کو سراہا ہے اور مستقبل میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی کھیل میں لائی جانے والی اصلاحات سے پرامید نظر آتے ہیں۔