قومی ہاکی چیمپئن شپ ،واپڈا کلر،واپڈا وائٹ،نیشنل بینک اورسوئی سدرن گیس سیمی فائنل میں

220

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 65ویں ائرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ میں پاکستان واپڈا وائٹ، نیشنل بینک، پاکستان واپڈا کلر اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرگئیں، پاکستان آرمی کلر کو واپڈا وائٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا، نیشنل بینک نے نیوی کو ایک سخت مقابلہ کے بعد 0-1 گول سے ہرادیا، واپڈا کلر کے ہاتھوں کواٹرفائنل میں شکست سے پی آئی اے ایونٹ سے باہر، سوئی سدرن گیس نے پاکستان آرمی وائٹ کو 5 گول داغ ڈالے، مبشر علی کی شاندار ہیٹ ٹرک،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جانے والی 65ویں ایئرمارشل نورخان قومی ہاکی چیمپین شپ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلے اختتام پذیر ہوئے پہلے میچ میں پاکستان واپڈا وائٹس نے پاکستان آرمی کلر کو 4-5 گول سے شکست دیدی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔دوسرا کوارٹر فائنل میچ نیشنل بینک نے پاکستان نیوی کو ایک دندان شکن مقابلہ کے بعد 0-1 گول سے شکست دیکر جیت لیا اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اس میں کا واحد گول نیشنل بینک کی جانب سے ہونہار کھلاڑی اسد اظہر نے پینلٹی کارنر کے ذریعہ کھیل کے دوسرے منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔تیسرا کواٹر فائینل واپڈا کلر اور پی آئی اے کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد واپڈا کلر نے 2-3 گول سے جیت لیا اور پی آئی اے کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان آرمی وائٹ کو 0-5 گول سے شکست دیکر جیت لیا۔