جاپانی سفیر کا راولپنڈی جہاز حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

235

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان میں جاپان کے سفیر کونینوری میٹاسوڈی نے راولپنڈی میں جہاز کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں کونینوری میٹاسوڈی نے کہا کہ جاپان کی حکومت اور عوام کو جہاز کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا بہت افسوس ہے اور ہمیںغم زدہ خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے ۔انہوں نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔