کوئٹہ :لیاقت بازار دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

141

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں گزشتہ روز لیاقت بازار باچا خان چوک پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ میں تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم
ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ،جس میں دہشت گردی ، بارودی مواد، قتل ، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیں ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے کنٹرول ڈیوائس سے اڑایا گیا، دھماکے میں زخمی 27 افراد کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی تھانہ شفاعت مرزا سمیت 7 زخمی زیر علاج ہیں، دھماکے میں 5 افراد شہید 34 زخمی ہوئے تھے۔
مقدمہ درج