سرحدیں بچوں کو دور نہ رکھ سکیں

492

میکسیکو سے تعلق رکھنے والے آرکیٹیکٹ نے سرحدی باڑ پر جھولا نصب کر کے امریکا اور میکسیکو کے بچوں کو سرحد عبور کیے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرمپ کی میکسیکو بارڈر پر دیوار کی تعمیر کے خلاف کمپین کرنے والے سماجی کارکن اور آرکیٹیکٹ رونالڈ رائل نے امریکا اور میکسیکو کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلئےسرحد پر جھولے نصب کردیئے ہیں۔

سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ سرحدیں عوام کو ایک دوسرے سے دور نہیں کر سکتیں، ملک کے ایک طرف کچھ ہوتا ہے تو اسکا اثر دوسری جانب بھی ہوتا ہے۔