لاہور( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے بلندی ٔ درجات ، زخمیوں کی جلد صحت یاب اورمتاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے بھی کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔