پاکستان جوڈو فیڈریشن کا ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

140

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے آئندہ ماہ جاپان میں ہونے والی ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ 22 سے 28 اگست تک جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلی جائے گی جس میں 4 کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں شاہ حسین شاہ، آمنہ طیاڈا، حمیرا عاشق اور محمد حسنین شامل ہیں۔ شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا جاپان میں پہلے سے موجود ہیں جبکہ باقی دونوں کھلاڑی پاکستان سے ایونٹ کیلئے ٹوکیو روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اور آمنہ جاپان میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ شاہ حسین شاہ مائنس 100 کلوگرام اور آمنہ مائنس47کلوگرام کیٹگری میں حصہ لیں گی جبکہ باقی دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔