اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کابینہ اجلاس میں وزراء کے شور شرابے پر برہم۔بحث و مباحثے کا نوٹس۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں وزراء کے بحث ومباحثہ کا نوٹس لے لیا۔ اجلاس میں فردوس عاشق اعوان اور شیریں مزاری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بائیکاٹ کی تجویز دی۔ جس پر شیریں مزاری اور فواد چودھری نے بھرپور
اختلاف کیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت کو کسی بائیکاٹ مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ اسی طرح فواد چودھری نے کہا کہ میڈیا پر کسی قسم کی سنسرشپ کے حامی نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزراء آپس میں بحث ومباحثے سے گریز کریں اور افہام وتفہیم سے کام لیں۔ کابینہ اجلاس میں فیصلے شورشرابے کی بنیاد پر نہیں ہوتے۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزراء میڈیا میں بھی باہمی بیان بازی سے گریز کریں
وزیر اعظم برہم