کوئٹہ ،والدین کی اجازت کے بغیر لڑکی کا گردہ  نکالنے کیخلاف اہل خانہ کا ڈاکٹروں کیخلاف احتجاج

213

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت )کوئٹہ میں13 سالہ بچی کا والدین سے اجازت لیے بغیر گردہ نکالنے کے الزام میں نجی اسپتال کے دو ڈاکٹروںکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بلوچستان کے علاقے پنجگور کی 13 سالہ ندا کا گردہ نکالنے پر والد کی درخواست پر تھانہ گوالمنڈی میں نجی اسپتال کے دو ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ دفعہ 334 اور دفعہ 109 کے تحت ڈاکٹر عالیہ ہاشمی اور ڈاکٹر کریم زرکون کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پنجگور کی رہائشی محمد طاہر کے مطابق 13 سالہ ندا کا اپینڈیکس میں انفیکشن کی صفائی کے بجائے ڈاکٹر نے گردہ نکال لیا تھا۔ دوسری جانب حکومت نے معاملے کی تحقیقات کیلیے ماہرڈاکٹرز پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔