کوئٹہ ،شادی کی تقریب میں  فائرنگ2 نوجوان زخمی

153

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے2 نوجوان زخمی ہوگئے۔ کو ئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی ،کلی پوٹی ناصران میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان عبدالغنی اور 12 سالہ محمد ہاشم زخمی ہوگئے ۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ۔