سندھ کے تمام اسکولوں میں منگل کو عام تعطیل کا اعلان

749

سندھ کے محکمہ تعلیم نے کل 30 جولائی منگل کو  صوبے  بھر میں بارشوں کے پیش نظر تمام سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم قاضی شاہد پرویز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔تمام ڈائریکٹرز کو اپنے ضلعی و تعلقہ افسران کو فیلڈ میں بھیجنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں ۔

افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جائیں اور اسکولوں میں جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام کریں تاکہ طلبا و طالبات کو اسکول کھلنے کے بعد تدریس میں کسی دِقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔