تربت، مستونگ میں شہید فوجی اہلکار مکمل اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

200

صوابی/ کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت میں کومبنگ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے شہید ایف سی اہلکار نادر حسین کو آبائی علاقے صوابی میںنماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید ایف سی اہلکار نادر حسین کی نمازہ جنازہ میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، فوجی حکام سمیت سیاسی شخصیات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز ہی دہشت گردی کا شکار ہونے والے ایف سی کے سپاہی حفیظ اللہ کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے
مستونگ میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں ایف سی کے اعلیٰ حکام اور شہید کے عزیرواقارب بھی موجود تھے۔ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران ایک افسر سمیت ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔