چارسدہ،ڈپٹی کمشنر کی بارشوں  سے متاثرہ زخمی افراد کی عیادت

185

پشاور (اے پی پی)ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ نے تحصیل تنگی میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے اور وقوع میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ نے تحصیل تنگی کے علاقہ سور کمر میں مکان کی چھت گرنے کے واقعہ کے فوری بعد اپنے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور چھت گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں افراد کی عیادت کی،اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کو کھانے پینے کی اشیا دیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی۔ یاد رہے کہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے چھ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں دو افراد کو تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔