لاہور(آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کے پاس جانے والوں کی کھچائی ہوئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ کا
مقابلہ سخت ہے لیکن صادق سنجرانی کو جیتتے دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان کے ساتھ آرمی چیف اور فوج کی سپورٹ ہے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکا کا دورہ تاریخی تھا۔عمران خان کی تھکاوٹ ابھی ختم نہیں ہوئی کہ مثبت اثرات آنا بھی شروع ہوگئے ہیں۔عمران خان نے امریکا میں جاکرایران جنگ کی مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قسمت ہے کہ برطانیہ میں بھی عمران خان کے دوست آگئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میں جاہل اور گنوار قسم کا وزیر نہیں ہوں۔عمران خان ایماندار آدمی ہے۔تحریک انصاف سے عمران خان کو مائنس کردیا جائے توپی ٹی آئی صفر ہے۔ان لوگوں نے اتنا لوٹا ہے کہ ہمیں صرف معیشت کا چیلنج ہے۔عمران خان کہتے ہیں یہ چور اور ڈاکو ہیں ان کے ساتھ کوئی سلسلہ نہیں ہونا چاہیے۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی جلسیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔اتنے ناکام جلسے برصغیر پاک وہند کی تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ فضل الرحمان کے پاس گئے تھے وزیر اعظم نے ان کی کھچائی کی ہے۔اگرچہ چیئرمین سینیٹ کا مقابلہ سخت ہے لیکن میں صادق سنجرانی کو جیتتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔وفاقی وزیرریلوے نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ آرمی چیف اور فوج کی سپورٹ ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف مہنگائی اور معاشی چیلنج درپیش ہیں اور جس روز یہ چیلنجز ختم ہوگئے لوگ اپوزیشن کی طرف بھی نہیں دیکھیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور شاہد خاقان ایک ہی چھت تلے رہ رہے ہیں، جو جتنا زیادہ چیخا ہے اس کی باری جلد آئے گی۔ دو ہفتے پہلے کہا تھا کہ مریم نواز پورس کی ہتھنی ہے، (ن) لیگ کی تباہی کی ذمہ داری صرف مریم نواز پر ہے۔