کوئٹہ: جے یو آئی کا حکومت کیخلاف ملین مارچ آج ہوگا

647

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام حکومت کے خلاف آج کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا، مو لانا فضل الرحمن خطاب کریں گے۔ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت غیر آئنی اور غیر جمہوری ہے، جسے بیرونی ایجنڈے کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے بعدغیر جمہوری حکومت کا خاتمہ
بھی کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر پیچھے ہٹنے اور این آرو دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ناموس رسالت، مدارس اور جمہوریت پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
ملین مارچ