گھوٹکی ‘ پی ٹی آئی سندھ اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کو نوٹس

356

کراچی (نمائندہ جسارت)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 205 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی سندھ کے صدراور سندھ اسمبلی پارلیمانی لیڈرحلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری کر کے 29 جولائی کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کا 2رکنی بینچ انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے معاملے پر سماعت کرے گا۔ گھوٹکی الیکشن مہم کے دوران الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا تھا۔یاد رہے کہ23جولائی کو ہونے والے گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار محمد بخش کامیاب ہوئے، ان کے مخالف احمد علی مہر ناکام رہے۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے سردار علی محمد مہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
حلیم عادل کو نوٹس