لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) گذشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ اہم شخصیات کو گرفتار کرنے والے نیب افسر کی گاڑی کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔تاہم اب اس معاملے کا بھی ڈارپ سین ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب ڈپٹی ڈائریکٹر کی گاڑی کے مالک سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔دونوں افراد نے موقف دیا ہے کہ ہراساں کرنے کے لیے پیچھا نہیں کیا۔جس روٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب جا رہے تھے وہی ہمارا بھی روٹ تھا۔اسد جنجوعہ نے مطمئن ہونے کے بعد مزید کارروائی نہ کرنے کی درخواست دے دی ہے۔
واضح رہے گذشتہ روز نیب کی چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ اسد جنجوعہ کو ہراساں کیے جانے کی اطلاعات ملی تھیں۔بتایا گیا کہ مشکوک گاڑی اہم شخصیات کو گرفتار کرنے والے نیب افسر کا پیچھا کرنے لگی۔اہم شخصیات کو گرفتار کرنے والے نیب افسر اسد جنجوعہ کو ہراساں کرنے کے لیے مشکوک گاڑی کے پیچھا کرنے کے انکشاف کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔ مشکوک گاڑی دفتر سے گھر جاتے ہوئے نیب افسرکاپیچھا کرتی رہی، پیچھا کرنے والی کالے شیشوں والی گاڑی کا نمبر اے اے جی 712تھا۔ ذرائع کے مطابق اسد جنجوعہ نیب راولپنڈی کی چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ ہیں۔
نیب افسر کا پیچھا