ٹھٹھہ، سیم نالے کی صفائی نہ ہونے کیخلاف زمینداروں کا احتجاج

297

ٹھٹھہ (رپورٹ: گل حسن جاکھرو) گھارو کے قریب سیم نالے کی صفائی نہ ہونے کیخلاف زمینداروں کا احتجاج، کھارے پانی سے زمینیں اور فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔ گزشتہ 20 سال سے اپنی مدد آپ کے تحت سیم نالے کے زمیندار خود صفائی کرتے آرہے ہیں اور محکمہ آبپاشی صرف کاغذی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ محکمہ آبپاشی کی نااہلی کی انتہا ہے کہ گھارو کے قریب زمینوں سے کھارے پانی کی نکاسی کے سیم نالے کی گزشتہ 20 سال سے صفائی نہیں ہوسکی ہے جس کیخلاف دیہہ بانیرو، کھاریسر کے زمینداروں، کسانوں نے رسول بخش ہنگورو، خان محمد ہنگورو، فراز ساند اور اللہ بخش کی رہنمائی میں کھاریسر سیم نالے پر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ آبپاشی ساکرو کے عملدار صرف دلاسے دے کر روانہ کردیتے ہیں مگر کام پھر ہمیں ہی خود کرنا پڑتا ہے۔ کاشتکاروں نے وزیر آبپاشی، وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔