کراچی(اسٹاف رپورٹر ) 65ویں ایئر مارشل نورخان قومی ہاکی چیمپئن شپ میں مضبوط ٹیموں نے کمزور ٹیموں کیخلاف گول کی بارش کردی۔پاکستان آرمی نے گلگت کیخلاف میچ میں 30 گول داغ دیے۔ عباس نے 5،زبیر نے 4جبکہ علی حیدر اور ارسلان نے تین،تین گول کیے۔ سوئی سدرن گیس نے اسلام آباد کو 1- 13 سے شکست دی، رانا سہیل نے ہیٹ ٹرک کی۔ان میچز میں مجموعی طور پر6 ہیٹ ٹرکس اور 59 گول ہوئے۔ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں نے مکمل برتری دکھائی۔ عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم ،کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ماری گیس نے فاٹا کو 0-13 گول سے ہرادیا۔سمیع اللہ اور وسیم ابرار نے ہیٹ ٹرک کیں۔ پاکستان نیوی نے بلوچستان کیخلاف 6صفر سے میچ جیت لیا۔نیشنل بینک نے پولیس کیخلاف ایک کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا دیا۔ ابوبکر نے گولز کی ہیٹ ٹرک کی۔