عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم سےاب رجیکٹڈ بن گئے ہیں،خورشید شاہ

359

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءو سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم ہیں اب وہ رجیکٹڈ بن گئے ہیں۔

اوکاڑہ میں لائرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے لاہور کے جلسے کا سامان پولیس کی جانب سےاُٹھاکر لے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو پہلا قدم ہےجس پر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہےجب دوسرا قدم اُٹھایا تو سلیکٹڈ حکمرانوں کی دیواریں حل جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ گھو ٹکی کے ضمنی الیکشن نے ثابت کر دیا کہ عوام کو سلیکٹڈحکومت منظور نہیں ہے اس وقت ملک میں سول ڈکٹیٹر شپ چل رہی ہے تبدیلی اور عوام دشمن سرکار نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جب بھی عوام کو موقع ملے گا تو عوام ڈکٹیٹر کی پیداوار کو اٹھاکر سمندر میں پھینک دیں گے۔ضمنی ا لیکشن میں پی پی پی کی کا میابی موجودہ حکومت کی منہ پر طمانچہ ہے سلیکٹڈ لوگوں نے اقتدار میں آکر ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے عوام کا بھلا نہیں سوچا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ملک غربت اور مہنگائی کی دلدل میں ڈوب چکا ہے پی ٹی آئی کو ئی سیا سی جماعت نہیں ہے یہ ڈکٹیٹروں کی جماعت ہے جو سیاستدانوں کو بدنا م کر رہی ہے عمران حکومت نے مہنگائی کے جو پہاڑ کھڑے کیے ہیں وہ تاریخ میں سنہری لفظوں میں لکھیں جا ئےنگے عمران خان عوام سے کیے وعدے پورے نہیں کر سکا ہے۔عوام کی توجہ مہنگا ئی سے ہٹانے کے لیے کر دار کشی کر رہے ہیں۔