کوٹ لکھپت جیل میں اے سی بند ہونے پر نواز شریف کی منتیں

248

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں اے سی بند کیا گیا تو انہوں نے جیلر کی منتیں شروع کر دیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل حکام نے جب نواز شریف کا اے سی بند کیا تو نواز شریف نے جیلر سے کہا کہ ایسا نہ کرو مجھے پت(الرجی) ہو جاتی ہے۔ گرمی کی وجہ سے مجھے الرجی ہو جائے گی جس پر جیلر نے سابق وزیراعظم کو جواب دیا کہ ایسا کرنے کے لیے ہمیں اوپر سے آرڈر آیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیلر سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فون پر گھر بات کرنے دی جائے جس پر جیلر نے کہا کہ اب سے سہولیات ختم ،اب آپ کو بھی عام قیدیوں کی طرح ہی ٹریٹ کیا جائے گاجس کے تحت آپ کی اہل خانہ سے مقررہ وقت پر ہی ملاقات اور بات ہوگی۔ یاد رہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ون ارینا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ واپس جا کرنوازشریف کے لیے جیل میں ٹی وی، اے سی کی سہولت ختم کردوں گا۔ پنجاب حکومت نے آئی جی جیل خانہ جات کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے کمرے سے اے سی ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ نے آئی جی جیل خانہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق کوئی بھی مجرم کسی بھی سہولت کا مستحق نہیں ہے اور نہ ہی منی لانڈرنگ کے جْرم میں جیل میں قید لوگوں کو رعایت دی جائے گی۔ خط میں آئی جی جیل خانہ جات کو فوری کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی اور تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی د یا گیا۔