مریم نواز کے شوہر خود بلاکر میڈیا نمائندوں پر برس پڑے

169

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خاوند اور سابق ایم این اے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان پریس کانفرنس کے لیے میڈیا کو بلا کر خود ہی اس پر برس پڑے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے رپورٹرز کے سامنے مائیک پکڑ کر مختلف میڈیا چینلز کے نام لے لے کر کہا کہ ’اٹھاؤ اپنے مائیک، میں غلام میڈیا کے سامنے بات نہیں کرتا، تم بک چکے ہو۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ڈرا ہوا ہے اور وہ ایسے میڈیا سے بات نہیں کر سکتے۔ انہوں نے مریم نواز کو میڈیا سے بلیک آؤٹ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں کہاں سے لاؤں میر کو، نظامی کو اور ظفر علی خان کو؟ جو تاجِ برطانیہ کے سامنے کھڑے ہو کر حق بات کرتے تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز شریف کا ایک نجی چینل پر انٹرویو چل رہا تھا کہ اسے چند منٹ بعد ہی بند کر دیا گیا اور میزبان نے الزام لگایا تھا کہ اس انٹرویو کو زبردستی بند کروایا گیا تھا۔اس کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے الزام لگایا جا رہا ہے کہ حکومت کی جانب سے میڈیا کو پابند کیا گیا ہے کہ مریم نواز شریف کو کوریج نہ دی جائے۔