ٹھٹھہ، فرائض سے غفلت پر پولیس کے 40 افسران و اہلکاروں کو سزائیں

320

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی نے اردلی روم کے دوران 40 افسران و جوانوں کو سزائیں سنائیں جن میں اے ایس آئی نیاز محمد شر کو خاص ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر 2 سال کی سروس ختم کرنے کی سزا دی گئی اور دیگر افسران کو دو سال کی سالانہ انکریمنٹس کاٹنے جیسی سزائیں دی گئیں، جن میں سب انسپکٹر میر محمد گاڈہی، سب انسپکٹر لائق برڑو، سب انسپکٹر خدا بخش رانجھانی، سب انسپکٹر آفتاب میمن، سب انسپکٹر دیدار بروہی، اے ایس آئی رسول بخش پنہور، اے ایس آئی محمد انور شامل ہیں، جب کہ ہیڈ کانسٹیبل ربنواز عمرانی، محمد مراد، بشیر احمد، کانسٹیبل سہیل احمد، کامل حسین، آغا خان، سلیمان، لعل محمد، عبدالسراج، یاسر علی، شوکت علی کو 2 سال کی سروس ختم کرنے کی سزا اور دیگر ہیڈ کانسٹیبل غلام رسول، گلزار علی، اللہ بچایو، محمد عظیم، محمد ابراہیم، نفیس نیاز، منظور، مینھن وسایو، عقیل احمد، احمد علی، کامل حسین، بشیر احمد، غلام سرور، ارشاد علی، زبیر احمد، شفیع محمد، محمد رفیق، مولے ڈنو، محمد ہاشم اور گلشیر کو دو سال کی سالانہ انکریمنٹس کاٹنے اور شینشیور کی سزائیں دی گئیں، اس کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبل کو معافی دی گئی۔ اس دوران ایس ایس پی نے کہا کہ ڈیوٹی میں ایمانداری اور دیانتداری ضروری ہے۔ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔